اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے فائنل میں آج سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم دی جائے گی۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 2 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپے میں 5 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار روپے) سے زائد کی انعامی رقم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ؟
اسی طرح ایشیا کپ کی رنر اپ ٹیم کو ایک ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپے میں 2 کروڑ 96 لاکھ 42 ہزار روپے) سے زائد رقم دی جائے گی ۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی دیگر 4 ٹیموں کو بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے ادائیگی کرے گی، پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود بنگلہ دیش کو 62 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپے میں 1 کروڑ 85 لاکھ 26 ہزار روپے) ملیں گے۔
چوتھے نمبر پر آنے والے پاکستان کو 31 ہزار 250 ڈالر (یعنی پاکستانی روپے میں 92 لاکھ 63 ہزار روپے) ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کی دو ٹیموں یعنی افغانستان اور نیپال کو 12 ہزار 500 ڈالر ادا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ بھارت 7 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جبکہ سری لنکا 6 مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔