شارلٹسول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ عاصم خان نے جیت لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان نے شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔
امریکی ریاست ورجینیا میں جاری ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے انگلینڈ کے ٹاپ سیڈ نک وال کو 65 منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے ہارا لیکن پھر زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی مل گئے، جس سے انہیں اپنی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی، یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca