یہ بھی پڑھیں
مصنوعی ذہانت کی مدد سے دماغ کی سرجری بھی ممکن
امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی نئی دریافتوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ہم سیاروں میں رہنے والی دیگر مخلوقات اور زندگی کی علامات کے بارے میں جان سکیں گے۔ناسا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے فضا میں موجود سادہ سمندری جانداروں سے 120 نوری سال کے فاصلے پر سیارے K2-18b میں گیس کے ممکنہ علامات پائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے آپ کا پاس ورڈ کیسے چوری کیا جا سکتا ہے؟
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دریافت نے حالیہ مطالعات میں اضافہ کیا ہے جو بتاتے ہیں کہ K2-18 b ایک ہائیسیئن ایکسپو سیارہ ہو سکتا ہے، جس میں ہائیڈروجن سے بھرپور ماحول اور پانی کے سمندر سے ڈھکی ہوئی سطح ہے۔ ناسا کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گیس کی دریافت اس بات کا بہت مضبوط اشارہ ہے کہ کائنات میں اجنبی زندگی اور زندگی کی تلاش زیادہ دور نہیں۔سکاٹ لینڈ کے ماہر فلکیات رائل نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم ایک لامحدود کائنات میں رہتے ہیں جس میں ستاروں اور سیاروں کی لامحدود تعداد ہے۔ اور یہ ہم میں سے بہت سے لوگوں پر واضح ہے کہ ہم کائنات میں اکیلے نہیں ہیں اور اب ہمارے پاس ٹیکنالوجی اور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔