90 روز میں انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 90 دن میں انتخابات کرانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں وقت بہت کم رہ گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

ہمیں فالو کریں