102
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کے علاقے دانا سرکہ کے قریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ حادثہ خیبر پختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا میں کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔