اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم پہلے
امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے وین ڈیر ڈوسن تیسرے، ڈی۔ کوک چوتھے اور وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں ٹرینٹ بولڈ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارینس لابوشین نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر آگئے
ٹیسٹ فارمیٹ میں بولرز کی رینکنگ کے لحاظ سے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایونز دوسرے انگلش بولر جیمز اینڈرسن تیسرے،
بھارت کے جسپریت بھمرا چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پنڈی ٹیسٹ جیتنے کا اچھا موقع تھا ، شکست پر مایوسی ہوئی، بابر اعظم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہرسال ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں رینکنگ جاری کی جاتی ہے ،پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم
نے تمام طرح کی کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا ،ان کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے حالیہ ٹی 20 ورلڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی
مزید پڑھیں