بابر اعظم کا اعزاز، تینوں فارمیٹ میں پہلی تین پوزیشن پر آنے والے بیٹر بن گئے

بابر اعظم کا اعزاز،آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں آنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین دوسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے اور بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس طرح قومی کپتان اب تینوں فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں ہیں اور وہ دنیا کے واحد بلے باز ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے عبداللہ شفیق کی ٹیسٹ رینکنگ میں 23 درجے بہتری آئی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca