284
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی کے سائفر کیس میں ضمانت کی سماعت کرنے والی بنچ کو تبدیل کر دیا گیا.
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 22 دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے.
اس سے قبل 22 نومبر کو جسٹس سردار طارق، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی.
شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا مقدمہ بھی ساتھ ہی طے کر لیا گیا ہے.