اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں رات 9 بجے کے بعد دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کی پابندی ختم کر دی۔
واضح رہے کہ صوبے میں بجلی بچانے کے لیے تاجروں کو رات 9 بجے کے بعد مارکیٹیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس اقدام کے بعد بجلی کی بچت میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہ آنے کے انکشاف کے بعد پابندی ہٹا دی گئی۔ چنانچہ وزیراعلی پنجاب نے تاجروں کو رات 9 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت دے دی۔وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے بعد دکانیں، شاپنگ مالز، بیکریاں، جنرل اسٹورز اور ٹائر شاپس رات گئے تک کھلی رہیں گی۔یہ فیصلہ وزیراعلی پنجاب نے تاجروں سے ملاقات کے دوران کیا۔