پنجاب ، عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب حکومت نے عاشورہ کے موقع ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور بہتر سکیورٹی کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران عاشورہ کے لیے صوبائی حکومت نے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی۔ حساس مقامات اور محرم کے جلوسوں کے راستوں پر سیلولر سروس معطل رہے گی۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضلاع کی سطح پر مسلسل اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کوریج کو بھی ممکن بنایا جائے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ امن کمیٹیوں کے اراکین رابطہ کاری میں فعال کردار ادا کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca