اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں سے لڑائی کی بات کرنے کا آداب اور تہذیب چھین لی۔ .
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن ذہن کے نوجوان سوشل میڈیا کو گندگی سے پاک کرنے میں مدد کریں ، نوجوان مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ تاریک دور میں آپ کی جرات اور بہادری قابل فخر ہے، نوجوان حقائق اور سچائی کا سرچشمہ بنیں اور جھوٹ پھیلانے والوں کو سچ کا آئینہ دکھائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ذہنی مریض وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا اور جھوٹ، گالی گلوچ اور گولی کو قومی ثقافت بنا دیا۔
سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قائد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) شائستگی، رواداری اور اخلاقی اقدار پر یقین رکھتے ہے، معاشرے میں تقسیم کے خاتمے اور اتحاد کے جذبے کو بڑھانا ہے۔