پشاور میں مبینہ توہین مذہب کا واقعہ ،طلبا ء کی ہنگامہ آرائی ، سکول میں توڑ پھوڑ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے توہین مذہب کے مبینہ فعل پر ہنگامہ آرائی، طلباء نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کے جمیل چوک میں پشاور ماڈل کالج کے طلباء نے اسلام سے متعلق کتاب کے سبق کے دوران خاتون ٹیچر کی مبینہ گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔
مشتعل طلباء نے کالج کے مین گیٹ، بورڈز، گاڑیوں کے شیشے اور کلاسز کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور والدین بھی سکول پہنچ گئے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسکول کے سامنے آگ بھی لگا دی جس سے رنگ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ غائب ہوگئی اور پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔

 

 

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]