خواجہ آصف علی امین کیخلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں،بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف علی امین کے خلاف بیان دینے سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا اور خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق پر حملہ علی امین گنڈا پور نے نہیں کیا، حملہ 10 ستمبر کو ہوا، انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی وفاق کا مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، اگر وہ اس کی حفاظت نہیں کر سکتے تو سرحد کا انتظام خیبرپختونخوا کے حوالے کر دیں۔ جعلی حکومت نے ملک کو انتہائی نازک صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی بگڑتی صورتحال کی براہ راست ذمہ دار جعلی وفاقی حکومت ہے، ملک جعلی حکومت کا مقابلہ نہیں کرپا رہا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گورنر نہ 3 میں ہیں اور نہ ہی 13 میں، وہ صرف بیان بازی کر رہے ہیں، گورنر اپنے عہدے کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، ان کے اقدامات کی وجہ سے یہ گورنر عہدے کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca