عمران خان کے خلاف تمام کیسزجعلی ہیں،انہیں رہاہوجانا چاہیے تھا،عمر ایوب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں، انہیں کل یا پرسوں رہا ہونا چاہیے تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو جتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، ان کی جان کو خطرہ ہے، ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اسی شہر میں پڑھتا تھا، 8 فروری کو لوگوں نے اپنے چیپٹر بند کر دئیے، سانحہ پر پارلیمنٹ میں نظر ثانی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بوگس ہیں، انہیں کل یا پرسوں رہا ہونا چاہیے تھا۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا کسی صورت کوئی کردار نہیں، آئی پی پیز کا معاہدہ ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں، آپ کو تنخواہ ملتی ہے۔ جب میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ ڈھائی سینٹ تک لایا گیا۔
اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور جلائو گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca