بلاول بھٹو نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، الیکشن سے پہلے نتائج کا فیصلہ کرنا ہے تو کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور پاکستان بیرونی سطح پر واضح موقف اور پالیسی اپنانے کے قابل نہیں رہے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پیشکش کی کہ سرمایہ کاری پر سوال نہیں اٹھائے جائیں گے، ایسی صورتحال میں عوام کے حقوق پامال ہوتے ہیں، تاجر اپنا منافع عوام کے ساتھ بانٹیں
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیلوں میں بند لوگوں کی دو تہائی اکثریت ہے، دوسری طرف 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، عوام جانتے ہیں کہ مسائل کاحل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔