بلاول بھٹو کی یواین اسمبلی کے صدر سے ملاقات، کشمیر ، فلسطین میں مظالم کے حوالے سے گفتگو

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر قصابہ کروسی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی شرکت سے اسلام فوبیا سے متعلق تقریب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے یو این جی اے کے صدر کو پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ آبی کانفرنس 22 مارچ سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کے مظالم پر بات کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca