یونیورسٹی نے کہا کہ یہ پروگرام ادارہ کی جانب سے ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور اس کورس میں جادو کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ادب، فلسفہ، آثار قدیمہ، سماجیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کا جادو کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ پروفیسر ایمیلی سیلوو، جو نئے کورس کی قیادت کرتی ہیں نے یونیورسٹی کے بلاگ میں لکھا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی جڑیں معاشرے کے بارے میں سوالات سے جڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی کالونائزیشن، علمیات کے متبادل کی تلاش، حقوق نسواں اور انسداد نسل پرستی اس پروگرام کا مرکز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں کو اس خیال کا از سر نو جائزہ لینے کے قابل بنائے گا کہ مغرب عقلیت اور سائنس کی جگہ ہے جبکہ باقی دنیا جادو اور توہم پرستی سے وابستہ ہے۔