اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پردہ پوش خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لی جا رہی ہے اور اس کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، اسے راتوں کو جگایا جا رہا ہے اور سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسے جگایا جا رہا ہے بال کھینچے جا رہے ہیں۔ تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، پشاور کی معمر خاتون کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔
11