جھوٹ بولنا اور سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا مشغلہ ہے،عظمیٰ بخاری

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا مشغلہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیر ستر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ روزانہ کی خبروں میں رہنا بہت بزدلانہ طریقہ ہے، بشریٰ بی بی انڈے کھائیں، چکن کھائیں یا آئسکریم، مریم نواز کو پرواہ نہیں۔ مریم نواز کے فرشتے بھی نہیں جانتے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی کس کوٹھڑی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ان کے شوہر کی طرح جیل میں بی کلاس سہولیات دی گئی ہیں، بشریٰ بی بی ان تمام اذیتوں سے محفوظ ہیں جن کا سامنا مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرنا پڑا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کو جن حالات میں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا اور نیب کی سزائیں یہ سب کچھ بشریٰ بی بی کی خواہش پر ہوا۔ بشریٰ بی بی توشہ خانہ سے تحائف چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ غبن کرنے کے جرم میں جیل میں ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ان دونوں میاں بیوی کو جو سہولیات میسر ہیں اس کا عام شہری تصور بھی نہیں کر سکتا۔ دکان چمکانے کے لیے ہر روز اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام نہ لیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com