اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ناشتے میں سیریلز، بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی بریڈ، پراسیس فوڈز، آئس کریم اور چپس سب سے زیادہ عام کھانے کی اشیاء میں شامل ہیں۔ جو کینسر کی کئی اقسام کے بڑھتے ہوئے خطرے سے وابستہ ہو سکتے ہیں۔
امپیریل کالج لندن کے محققین کی ایک ٹیم کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانوی لوگوں میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا استعمال بہت زیادہ ہے۔محققین نے درخواست کی ہے کہ ان کھانوں کے پیکٹوں پر نمک، چکنائی، چینی اور مصنوعی اجزاء (جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر نقصان دہ ہو سکتے ہیں) کے بارے میں معلومات آویزاں کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
کینسر کا سبب بننے والی لوگوں کی عام پسندیدہ غذا
تحقیق میں شامل ایک محقق ڈاکٹر کیارا چینگ نے کہا کہ برطانیہ میں اوسط آدمی اپنی روزانہ کی توانائی کا نصف سے زیادہ الٹرا پروسیس شدہ کھانے سے حاصل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جسم الٹرا پروسیسڈ اجزاء پر اس طرح رد عمل ظاہر نہیں کرتے جس طرح وہ تازہ، کم پروسس شدہ کھانوں پر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھانے ہر جگہ اور بڑے پیمانے پر مشتہر ہیں۔ قیمت کم ہے اور کھپت کو بڑھانے کے لیے پرکشش طریقے سے پیک کیا گیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے کھانے کے ماحول کو فوری اصطلاحات کی ضرورت ہے۔