کینیڈاامریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس عائد کرے گا،وزیر خارجہ میلا نی جولی کا اعلان

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈین وزیر خارجہ میلانے جولی نے کہا ہے کہ اگر نومنتخب امریکی صدر نے کینیڈین پراڈکٹس پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی تو جواب میں امریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اردو نیوز کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح امریکی ہمارے خلاف تجارتی جنگ شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان ایک بہت بڑی تجارتی جنگ ہوگی۔میلانے جولی نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دبا ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے اپنے اعلان پر عمل کیا تو کینیڈا نے بھی اقدامات کی تیاری کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی پر عملدرآمد کے نتیجے میں کینیڈا کے صارفین اور ان کی ملازمتوں پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ہم کینیڈا اور کینیڈا کے عوام کا دفاع مضبوط کریں گے اور اس پر یکجا ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ٹیکس امریکیوں کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈالے گا، امریکی صارفین کے لیے قیمتیں بڑھیں گی، ہماری اجتماعی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرے گا اور پورے براعظم کو متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ کینیڈا کی جانب سے تجارتی مخاصمت پر پہلا سخت اور باضابطہ ردعمل تھا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد آیا۔ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی معاشی اور خارجہ پالیسی کے منصوبے کے تحت کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے۔ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی کے تحت میکسیکو، چین اور دیگر تجارتی شراکت دار ممالک سے آنے والی درآمدات پر بھی کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     
    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا