ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو الیکشن کمیشن کے اعلان سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے آئند ہ کا لائحہ عمل پیپلزپارٹی مشاورت سے طے کرے گی
عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے،الیکشن کمیشن کا اعلان
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلان آئین کے خلاف ہے جو قابل قبول نہیں۔ الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہونا پڑے گا، سی ای سی اجلاس میں عوام کے پاس جانے اور عدلیہ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
