74
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ای سی او ویژن 2025، تجارت، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات کریں گے۔
وزیراعظم روابط، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔