چیئر مین احتساب بیورو نے استعفیٰ دے دیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا

 

 اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو ( نیب)کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفٰی دے دیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان نے کسی کی مرضی پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آفتاب سلطان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دبا  ئوتھا تاہم انہوں نے گرفتاریاں کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ آفتاب سلطان نے جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں، آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں