ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری سترہ، لاہور اور پشاور چھبیس، کراچی اٹھائیس، کوئٹہ چوبیس، گلگت بیس اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور لیہہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ چودہ، اننت ناگ اور بارہمولہ سترہ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca