اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی سیاست کے ساتھ پی سی بی میں بھی ہلچل ، تبدیلوں کا
طوفان ۔چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کوہٹانے کی تیاریاں مکمل، نجم سیٹھی کو
چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ۔سمری وزیر اعظم کو موصول
یہ بھی پڑھیں
پی سی بی کے چیئرمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
کرکٹ بورڈ کے سرپرست وزیراعلیٰ شہباز شریف کو آئی پی سی کی جانب سے پی سی بی میں تبدیلی
کے حوالے سے سمری موصول ہوگئی، رواں ہفتے دستخط کیے جانے کا امکان ہے، نجم سیٹھی کو رمیز راجہ
کی جگہ چیئرمین پی سی بی چیئرمین پی سی بی بنانے کی تیاریا ں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سربراہ
جب عہدہ سنبھالیں گے تو کئی عہدیداروں کی رخصتی یقینی ہے۔ ان کے بہت سے مداح متحرک ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر 2014 کا آئین بحال ہوتا ہے تو چیف ایگزیکٹو کا عہدہ نہیں رہتا، ایسی صورت میں
فیصل حسنین کو سی او او بنایا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سمیت کئی دیگر اعلیٰ حکام کی کرسیاں بھی خطرے میں ہیں
ندیم خان کے لیے کئی سفارشات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض عہدیداروں نے
نجم سیٹھی سے رابطہ کرکے اپنے عہدے بچانے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔
دوسری جانب رمیز راجہ بھی عہدے سے ہٹائے جانے کی صورت میں قانونی جنگ کا آپشن استعمال
کرنے کا سوچ رہے ہیں، فوری سٹے آرڈر لینے کی کوشش کی جا سکتی ہے