پی سی بی کے چیئرمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی اور بیرونی طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، ضرورت پڑی تو بلٹ پروف گاڑی بھی استعمال کر سکتا ہوں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین کرکٹ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اراضی کی منظوری کے لیے اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو خط لکھا گیا ہے، جواب کا انتظار ہے جب کہ پنجاب حکومت 33 گراؤنڈز پنجاب پی سی بی کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔

کمیٹی ممبران کی تنخواہوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ پی سی بی اب بھی اپنے ملازمین کو دیگر کرکٹ بورڈز کے مقابلے میں کم تنخواہ دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ بطور چیئرمین تین ماہ میں اڑھائی لاکھ روپے بیرون ممالک سفر پر خرچ کئے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں سب ٹھیک ہے، کوئی مالی بے ضابطگی نہیں، اب 95 فیصد منافع فرنچائزز کو جاتا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔