اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پوری دنیا میں لوگ سراپا احتجاج ہیں ، شرکاء نے جنوبی کیرولینا میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران ایک تقریر کے دوران بھی فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
جو بائیڈن ایک چرچ میں سیاہ فام ووٹروں سے خطاب کر رہے تھے جب کچھ حاضرین کھڑے ہوئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے.
انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ وہ اسرائیل سے غزہ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے اور بالآخر انہیں واپس بلانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں.
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر صدر واقعی بے گناہ فلسطینیوں کی پرواہ کرتے ہیں تو غزہ میں فوری جنگ بندی کی جانی چاہیے.واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں. 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے.