175
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب کیس سپریم کورٹ میںتمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس فورس تعینات ہے جبکہ میڈیا کے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخل ہونے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ صرف کیس کے فریقین کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 6 اور 7 میں سپیکر کے ذریعے عدالتی کارروائی سنی جا سکتی ہے۔