150
شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کی حفاظت میری ذمہ داری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی، ۔سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے۔درخواست میں شاہ محمود قریشی نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانونی نقائص کی وجہ سے دو بار ٹرائل کالعدم قرار دیا، سابق سزا کو معطل کرکے رہا کیا جائے۔