اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اتوار کو جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلے میں اپنی پانچویں کوشش میں 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس نے ورلڈ چیمپئن اینڈرسن پیٹرز کو شکست دی۔
ارشد ندیم نے اپنے دائیں بازو کے گرد پٹا باندھ کر پاکستان کو پہلا جیولن گولڈ میڈل دلایا جس میں 90.18 میٹر کا گیمز ریکارڈ نشان ہے۔
عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.64 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کینیا کے جولیس یگو نے 85.7 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس سے قبل ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 405 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔