توہین الیکشن کمیشن،عمران خان پیش،2اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش ہوگئے، الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

الیکشن کمیشن کے رکن اکرام اللہ خان نے کہا کہ گرفتاری کے وارنٹ کی تعمیل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو وارنٹ کیوں دیے؟
فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موقف وہی ہے جو دوسرے کیس میں ہے۔
عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 5 کیس ہائی کورٹ میں ہیں، جیسے ہی وہ فری ہوں گے پیش کر دیا جائے گا۔
وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی اور عمران خان بھی پیش ہوئے۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم پیش ہوئے ہیں، حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی، میرے پاس مکمل ریکارڈ نہیں، پہلے دوسرے وکلا تھے، اب میں وکیل ہوں، سماعت ستمبر تک ملتوی کریں۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرکے منگل کی صبح 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com