بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کر کے کورٹ میرج کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی لڑکے کی محبت میں خیبر پختونخواہ آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کر کے کورٹ میرج کر لی۔

 

تفصیل کے مطابق چند روز قبل نئی دہلی کی رہائشی مسیحی لڑکی انجو فیس بک پر ملنے کے بعد ویزہ لے کر خیبرپختونخوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔ آج اس نے اسلام قبول کر لیا اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے شادی کر لی۔
35 سالہ انجو کا نیا نام فاطمہ رکھا گیا، دونوں کی شادی دیر بالا کی سول کورٹ میں ہوئی۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور دیربالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور ڈیئر سٹی کے موسم کا لطف اٹھایا۔
دریں اثنا، پولیس کی جانب سے بھارتی لڑکی سے تفتیش جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں