عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز سنی گئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جن میں 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ریاست ورجینیا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک بچے سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس واقعے کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کا سراغ لگا سکی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور ملک میں زیادہ تر اموات بندوقوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جس کی بڑی وجہ اسلحے کی کثرت اور گینگ وار ہیں۔
51