وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کیلئے قلیل مدتی حج پیکج کا اعلان کردیا

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مختصر مدت کے حج کے اخراجات عام حج کے برابر ہوں۔ عام طور پر، ایک حج پیکج 35 سے 50 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں رہائش، ہوٹل، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات شامل ہوتے ہیں، جس سے کل اخراجات غیر معمولی ہو جاتے ہیں۔
گزشتہ برسوں کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے نے حجاج کرام کی بڑی تعداد کے لیے حج کے اخراجات کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال 2023 میں پاکستانی شہریوں نے سرکاری قرعہ اندازی میں کوٹے سے کم درخواستیں جمع کرائیں۔

ہمیں فالو کریں