چین میں کورونا نے تباہی مچا دی ، روزانہ 10لاکھ کیسز رپورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر تباہی مچادی

صرف ایک صوبے میں  روزانہ 10لاکھ کیسز رپورٹ ، ذرائع کے مطابق صنعتی

صوبے زی جیانگ میں ایک دن میں کورونا کے 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں

اور یہ تعداد دوگنا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوانوں پر کورونا وائرس کے عجیب و غریب اثرات کا انکشاف

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی

لہر میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شنگھائی کے قریب واقع صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں

اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم صورتحال قابو سے باہر ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے

کہ ژی جیانگ صوبے میں زیادہ تر مریضوں میں ہلکی علامات ہیں اور وہ گھریلو قرنطینہ میں ہیں، جب کہ

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

13,583 ہسپتال میں داخل ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ زی جیانگ

میں کورونا سے متاثرہ 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا

گیا ہے۔ چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی پریشان کر دیا ہے اور وہ شکایت کر رہے ہیں کہ

مزید پڑھیں

کورونا کی نئی علامات سامنے آگئیں

چین ایک بار پھر درست حقائق کو سامنے نہیں لا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین نے اب روزانہ کی بنیاد پر نئے

کورونا کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ ایک سنگین معاملہ لگتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com