سی پیک ایک نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، انوار الحق کاکڑ

 

 

سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ لازوال تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ خنجراب سرحد پاکستان اور چین کو ملاتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے

انہوں نے کہا کہ CPEC صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ دے گا، خنجراب اور سوست سرحدی تجارت کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

بعد ازاں چینی یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ  چین میں مزید پاکستانی طلبہ کو تعلیم دلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، سیاحت کے فروغ کے لیے دوطرفہ اقدامات کیے جائیں گے، چین بہت خوبصورت ملک اور معاشرہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا