سنکیانگ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ لازوال تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ ثقافت کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ خنجراب سرحد پاکستان اور چین کو ملاتی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، سی پیک بی آر آئی کے تحت ایک جامع منصوبہ ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں سے علاقائی امن کو فروغ ملے گا، سی پیک میں گوادر کو مرکزی حیثیت حاصل ہے
انہوں نے کہا کہ CPEC صنعتی ترقی، روزگار، معدنیات اور آئی ٹی کو فروغ دے گا، خنجراب اور سوست سرحدی تجارت کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Had the privilege of meeting with President Xi Jinping at the iconic Great Hall of People in Beijing. We discussed various dimensions of the multi faceted Pakistan-China relationship and reaffirmed our longstanding and steadfast friendship, all-weather strategic cooperation,… pic.twitter.com/26mClGTW15
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 19, 2023
بعد ازاں چینی یونیورسٹی میں طلبا سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چین میں مزید پاکستانی طلبہ کو تعلیم دلانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، سیاحت کے فروغ کے لیے دوطرفہ اقدامات کیے جائیں گے، چین بہت خوبصورت ملک اور معاشرہ ہے۔