لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے غزہ پر بمباری اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ مظاہرین نے وائٹ ہال اسٹریٹ پر نماز بھی ادا کی۔دوسری جانب اٹلی، جرمنی، آسٹریا، مصر، یونان اور تیونس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جب کہ ترکی کے شہر استنبول میں خواتین نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]