صنعتی صارفین کی جانب سے اربوں روپے گیس چوری کا انکشاف

سوئی سدرن گیس کمپنی کے دعوے کے مطابق 90 فیصد گیس کراچی کے صنعتی صارفین نے چوری کی، کراچی سمیت سندھ میں 15 ماہ کے دوران صنعتوں نے 5.5 ارب مالیت کی گیس چوری کی۔ایس ایس جی سی نے صنعتی چوری کی بڑی مقدار کے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق دو سال میں صنعتکاروں سے 1366 ملین کیوبک فٹ گیس برآمد کی گئی، سب سے زیادہ ساڑھے 4 ارب کی گیس چوری کراچی سے پکڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا دبائو،نگران حکومت نےگیس مہنگی کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں

پریشر پمپس سے گیس چوری کی جارہی تھی، میٹر اور لائنوں میں ٹمپرنگ کی جارہی تھی جبکہ گیس لوڈ میں ہیرا پھیری بھی پکڑی گئی۔ کمپنی کے مطابق آر ایل این جی پر لوڈ شفٹ کرکے 3.9 ارب کی وصولی کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق 15 ماہ میں 849 صنعتوں پر چھاپے مارے گئے اور 288 کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرائے گئے۔دریں اثنا صنعتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی ملی بھگت سے صنعتی کنکشنز میں ہیوی پریشر لائنوں میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔ اس میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا، ہائی پریشر لائنوں سے گیس چوری کرنے میں سوئی گیس کا عملہ اور افسران خود ملوث ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca