اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )دعا زہرہ کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہوگئی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خوان کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ویڈیو کے مطابق حق 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرا پر طعنہ زنی کی اور والدین کے لیے صبر کی دعا کی، جب کہ کچھ نے ویڈیو جاری کرنے والوں پر طنز کیا۔
واضح رہے کہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔
مہدی کاظمی نے بتایا کہ جب دعا زہرا کو اغوا کیا گیا تو ان کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔