کچھ کیے بغیر اڑھائی لاکھ روپے کمائیں ،،،،،، حیران کن ملازمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آج جہاں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ایسے میں ایک کمپنی نے ایسی ملازمت کی پیش کی ہے جس میں آپ کو کچھ کرنا بھی نہیں پڑے گا اور اڑھائی لاکھ روپے بھی ملیں گے

جی ہاں ، اگر آپ بغیر کچھ کیے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو تحقیقی کمپنی کی پیشکش ضرور پسند آئے گی۔مذکورہ کمپنی رات کو پنیر کھانے کے بدلے میں ایک ہزار ڈالر (268 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو مچھلی نے مالک کی رقم سے آن لائن خریداری کر ڈالی, دلچسپ واقعہ

سلیپ جنکی نامی ایک امریکی تحقیقی کمپنی مطالعے کے لیے رضاکاروں کی تلاش میں ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے چند لوگوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کا کام اوپر درج ہے۔اس تحقیق کا مقصد اس پرانی روایت کی حقیقت جاننا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پنیر کھانے سے واقعی ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ اس نوکری کے لیے ویب سائٹ نے وضاحت کے ساتھ امیدواروں کے لیے فارم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا آپ جانتے ہیں انسانی تاریخ کا طویل ترین سال کونسا ہے ؟

تفصیل کے مطابق ‘ایک بار منتخب ہونے کے بعد ہمارے ماہرین ہر ہفتے کھانے کے لیے مختلف قسم کے پنیر کی فہرست فراہم کریں گے ۔یہ رضاکار، جو پنیر کے ذریعے سوتے ہیں، جاگنے کے بعد اپنے خواب لکھیں گے، جبکہ اپنی نیند کے مجموعی معیار کے بارے میں بھی رپورٹ کریں گے۔یہ تحقیق مارچ سے شروع ہوگی اور اس کی مدت 3 ماہ ہے۔تحقیق کے اختتام پر رضاکاروں کو مفت پنیر کے ساتھ ساتھ $1,000 بھی دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

خاتون کے بیگ سے شکار کو باندھ کر مارنے والا سانپ برآمد

رضاکاروں کے انتخاب کے لیے بھی کچھ معیارات ہیں، جیسے کہ ہر فرد کی عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہیے، تنہا سونا، نیند کے شیڈول پر عمل کرنا، اور اسمارٹ واچ یا فٹنس ٹریکر کا مالک ہونا چاہیے۔بدقسمتی سے یہ پیشکش صرف امریکی شہریوں کے لیے ہے۔نیند کے مسائل یا دودھ سے الرجی والے افراد کو منتخب نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com