کیا آپ جانتے ہیں انسانی تاریخ کا طویل ترین سال کونسا ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )   1972 کو انسانی تاریخ کا طویل ترین سال

قرار دیا گیا  مذکورہ سال کسی بھی سال کے مقابلے میںدو سکینڈ لمبا رہا

1972طویل ترین سال کیو ں قرار دیا گیا
1972 ایک لیپ سال تھا اور فروری کا مہینہ 29 دن کا تھا، یعنی سال میں زیادہ تر سالوں کے مقابلے میں

24 گھنٹے پہلے ہی اس کا حصہ بن چکے تھے۔ اس کے ساتھ  2 لیپ سیکنڈز بھی اس سال کا حصہ تھے۔


گھڑیوں میں ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا، پہلے 30 جون اور پھر 31 دسمبر کو، جس کے نتیجے میں

سال کی طوالت میں 2 سیکنڈ کا اضافہ ہوا۔ہر چند سال بعد سورج اور چاند کی کشش کی وجہ سے

زمین کی گردش میں ایک سیکنڈ کا فرق ہوتا ہے جسے مخصوص اوقات میں گھڑی میں ایک اضافی سیکنڈ سے

برابر کیا جاتا ہے۔لیپ سیکنڈ سسٹم پہلی بار 1972 میں متعارف کرایا گیا اور اس کے نتیجے میں یہ ایک منفرد

سال بن گیا۔ اب تک کل 27 لیپ سیکنڈز کا اضافہ کیا جا چکا ہے اور آخری بار 31 دسمبر 2016 کو گھڑیوں میں

لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ہمیں فالو کریں