معیشت کی بحالی بلیو اکانوی وقت کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی وقت کی ضرورت ہے، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سمندری امور سے متعلق سب کے مشترکہ مفادات ہیں، حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ماہی گیری کے لیے، ذخیرہ اور خوراک کا مناسب انتظام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری تھا، پاکستان کی بلیو اکانومی عالمی سطح پر ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے، بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں ۔
نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ میری ٹائم ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری ضروری ہے، بحری امور میں جدید رجحانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، میری ٹائم انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بلیو اکانومی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، بلیو اکانومی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان بین الاقوامی میری ٹائم افیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا، میری ٹائم امور کے استحکام کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca