عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ،ملک بھر میں اجتماعات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک بھر میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات ہوئے۔صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔

پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں نماز عید ادا کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عید کی نماز لیاقت باغ میں ادا کی۔گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز پولو گراؤنڈ (باغ جناح) میں ادا کی۔

نماز عید میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر مملکت عارف علوی نے عید کے پیغام میں کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے معافی کی ضرورت ہے، آج پاکستان کو رحم اور معافی کی ضرورت ہے، کیا آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں؟ ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ فرقہ وارانہ، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت کا ذریعہ نہ بننے دیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت عوام پر معاشی مسائل کا بوجھ کم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات دلائے۔
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور آرمی چیف نے بھی قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کا مرہون منت ہے۔ شہداء اور غازیوں کو سلام، اللہ پاکستان پر اپنی رحمتوں کی بارش جاری رکھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com