الیکشن کمیشن؛ وزیراعلی پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 100 یونٹ تک کے صارفین سے بجلی کے بل وصول نہ کرنے کی سکیم 17 جولائی تک معطل کر دی ہے۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں حمزہ شہباز کو نوٹس  بھجوایا گیا، جس میں وزیراعلی پنجاب کے وکیل پیش ہوئے اور حمزہ شہباز نے جواب جمع کرا دیا۔

وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے جس پروگرام کا اعلان کیا ہے اس کا ضمنی انتخاب کی حلقہ بندیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بجٹ میں پنجاب حکومت کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ جب آپ انتخابی مہم کے دوران اس طرح کے اعلانات کریں گے تو اسے موثر ثابت کرنے کی کوشش تصور کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ اگر ہم نے الیکشن پر اثر انداز ہونا ہوتا تو کبھی پٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے، جس پر الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ صوبائی حکومت کا استحقاق نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پروگرام کا دوبارہ اعلان کرنے کی ضرورت تھی اگر آپ نے اس کا اعلان بجٹ میں کیا تھا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ 50 اور 100 یونٹ والوں کے لیے پروگرام کا اعلان مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔
سماعت کے دوران ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا ہے۔ پنجاب حکومت کے پروگرام کا اعلان ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ضمنی انتخابات میں 10 دن باقی ہیں لہذا یہ پروگرام بند کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروگرام سے اگست میں صارفین کو فائدہ ہوگا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca