اردورلڈکینیڈا(ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں ہوسکتے
Notification / Press Release / Directive regarding Schedule for carrying out Delimitation of Constituencies afresh in accordance with official results of 7th Population and housing Census-2023. #ECP pic.twitter.com/IIYkxmn0c3
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) August 17, 2023
چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر کام آج سے ہی شروع ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے شیڈول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
ترجمان کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کر لی جبکہ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقہ بندیاں 14 دسمبر کو مکمل ہوں گی جبکہ پرانی حلقہ بندیوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔