اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حمزہ شہباز کے وزیراعلی منتخب ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں لاہور ہائیکورٹ نے منظور کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ لارجر بنچ نے شہری کی اپیل پر چار ایک کی اکثریت سے سنایا۔