الیکشن 8 فروری کو ہوں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا ہے کہ انتخابات بغیر کسی رکاوٹ کے ہوں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر بھی اعتراض نہیں کیا۔قبل ازیں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے منٹس عدالت کو فراہم کرتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے، پھر کیس کو آخر میں لے لیتے ہیں، پہلے ہم نمٹ لیتے ہیں۔ معمول کے معاملات سن لیں الیکشن کیس کی سماعت بعد میں کریں گے۔
وقفے کے بعد جب دوبارہ شروع ہوا تو اٹارنی جنرل نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا خط عدالت میں پیش کیا، ساتھ ہی صدر اور الیکشن کمیشن کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے منٹس بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ پر صدر نے دستخط نہیں کیے، صدر نے دستخط کیوں نہیں کیے، پہلے صدر سے ان دستاویزات پر دستخط کرائیں، پھر آپ کی بات سنیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مسٹر اٹارنی جنرل آپ حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود ہیں، یہاں صدر مملکت کی طرف سے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری دستخط ہے، صدر مملکت نے کیوں دستخط نہیں کیا
اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر مملکت نے الگ سے رضامندی کا خط دیا ہے سرکاری تصدیق ہونی چاہیے۔
ان ریمارکس کے ساتھ چیف جسٹس نے سماعت صدر کے دستخط تک ملتوی کر دی۔
وقفے کے بعد جب اٹارنی جنرل دوبارہ عدالت پہنچے تو بنچ سے ملاقات کی۔ اٹارنی جنرل کمرہ عدالت پہنچے تو چیف جسٹس نے کہا کہ بہت دیر ہو گئی ہے اٹارنی جنرل صاحب۔
اٹارنی جنرل نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کا دستخط شدہ خط عدالت میں پیش کیا، نوٹیفکیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 217 کے تحت جاری کیا گیا ہے، عدالت میں پیش کیے گئے نوٹیفکیشن پر 3 نومبر کی تاریخ درج ہے۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا نوٹیفکیشن بھی پڑھ کر سنایا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سب خوش ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے، تمام ارکان نے متفقہ طور پر تاریخ پر اتفاق کیا تاہم کسی آئینی شق کا حوالہ نہیں دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔