ٹانک،پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق ٹینک بیس پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے موقع پر کھڑی کئی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]